ahmad faraz sher urdu 2017


  • آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
  • وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم
  • یہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • اب دل کی تمنا ہے تو اے کاش یہی ہو
  • آنسو کی جگہ آنکھ سے حسرت نکل آئے
  •  حسرت
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
  • جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
  •  جدائی
  • ترجمہ  احمد فراز  غزل دیکھیں
  • اگر تمہاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر
  • چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے
  •  دوستی,  رومانی
  • احمد فراز
  • اور فرازؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھے
  • ماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا
  •  تعلی
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فرازؔ
  • کیا کریں لوگ جب خدا ہو جائیں
  •  بندگی
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
  • جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہے
  • اور تجھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا
  •  دل,  جدائی
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لو
  • نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
  •  شراب,  اداسی,  غم
  • ترجمہ  احمد فراز  غزل دیکھیں
  • ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام ترا
  • کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم
  • کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی
  •  جدائی
  • احمد فراز
  • اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کی
  • آج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں
  • کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم
  • تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
  •  جدائی
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • میں کیا کروں مرے قاتل نہ چاہنے پر بھی
  • ترے لیے مرے دل سے دعا نکلتی ہے
  •  دعا,  محبوب
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ
  • آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
  •  محبوب
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
  • دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
  •  دوستی
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا
  • اے مری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے
  •  دوستی
  • احمد فراز  غزل دیکھیں
  • زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
  • تو بہت دیر سے ملا ہے مجھ............

No comments:

Post a Comment